دولت پور کیمبرج ایجوکیشن اسکول سسٹم دولت پور میں ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے ایک روزہ تقریب منعقد کی گئی

دولت پور کیمبرج ایجوکیشن اسکول سسٹم دولت پور میں ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے ایک روزہ تقریب منعقد کی گئی طالب علموں نے خاکے پیش کیے اور قومی گیتوں پر رقص پیش کیا . تفصیلات کے مطابق کیمبرج ایجوکیشن اسکول سسٹم دولت پور میں ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے ایک روزہ شاندار تقریب منعقد کی گئی کمیبرج ایجوکیشن اسکول سسٹم دولت پور کے پرنسپل سید کامران شاہ اور اساتزہ اکرام نے بھرپور نمونہ سے اسکول کے بچوں کی تیاری کرا رکھی تھی اسکول کے بچوں نے ملی نغموں اور قومی گیتوں پر رقص پیش کیا اور پاکستان کے صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے مختلف اسٹال لگائے جبکہ سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے شادی کی رسم . کچے برتنوں میں کھانا پکانے اور ہاری کاخاکہ پیش کیا اور خوب صورت ڈزائن کی رلیوں کے اسٹال لگائے گئے اور خاکے پیش کرکے مہمانوں کو داد دینے پر مجبور کردیا جبکہ اجرک اور ٹوپی پہنے معصوم بچے خوبصورت اور دلکش لگ رہے تھے بچوں کی شاندار پرفامنس پیش کرنے پر آنے والے مہمانوں نے خوب حوصلہ افزائی کی اور کارگردگی کو سراہا ثقافتی تقریب میں طالب علموں کے والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

Comments (0)
Add Comment