چشتیاں ڈی ایس پی سرکل چشتیاں آفس میں رینک پرموشن تقریب منعقد ہوئی

چشتیاں ڈی ایس پی سرکل چشتیاں آفس میں رینک پرموشن تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا تقریب میں سید فضل شاہ بخاری بطور اے ایس آئی تعینات ہوکر اپنی ذمہ داری کا چارج سنبھال لیا ڈی ایس پی سرکل چشتیاں اور ایس ایچ اوز نے سید فضل شاہ کو اے ایس آئی کا رینک لگا کر مبارک باد دی اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل چشتیاں زبیراحمدبنگش نے روزنامہ ریڈ سگنل پیپر کے سینئر رپورٹر کو بتایااچھا اخلاق اور ذمہ داری انسان کو ترقی کی بلندیوں کی طرف لے کر جاتاہے اور پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی کو پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ ان کو بھی آگے بڑھنے کا موقع ملے اور انسانیت کی خدمت احسن طریقے سے کر سکیں تقریب میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ماجد اقبال،ایس ایچ او تھانہ شہر فرید اسلم ڈھڈی،ایس ایچ او تھانہ بی دویثرن خلیل احمد متعلقہ ڈی ایس پی سرکل چشتیاں کے تمام متعلقہ اہلکار سمیت میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی اور تمام شرکاء نے اے ایس آئی سید فضل شاہ کو مبارکباد دی اور دعا ئیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتا م ہو ا۔

Comments (0)
Add Comment