پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا کے باعث دینی مدارس میں درس و تدریس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں میں لگائی، خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے عوام کے بہتر مفاد میں فیصلہ کیا ہے، علماء حضرات کورونا سے نمٹنے تک حکومت کیساتھ تعاون کریں۔