پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کو عزت دینا ہوگا.اقلیت کو عزت دیتا قائداعظم کے اصولوں کی پابندی ہے.یہ آپ لوگوں کا کام ہے کہ آپ لوگ دیکھیں.یہ وزیراعظم کا حق ہے کہ وطن کی کونسی زمہ داری دیں.ریلوے ایک چیلنج ہے، شیخ رشید والی فاونڈیشن ہے.ٹرین کو ان شا اللہ منزل کی جانب لے کر جاو گا.ایم. ایل ون ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے.ایم. ایل ون سے پاکستان کی دفاعی طاقت سے بھی منسلک ہے.ایم. ایل ون پر میٹنگ جاری ہے اور 2021 کی ابتداء میں شروع ہوگا.ایم ایل ون کی سیکورٹی پر کام کر رہے ہیں، کتنا ہم اور کتنی پاکستان دے گا.پشاور کابل اور ازبکستان اس کے درمیان ٹرین ہوگی.
اس معاہدہ پر ازبکستان، افغانستان کے صدر نے دستخط کر دیئے ہیں.کل رزاق داود اور میری وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے.سال کے ختم ہونے کو 7 دن ہے اور 4.5 بلین ڈالر کے اس ٹرین معاہدہ پر عمران خان دستخط کریں گے.ڈپٹی وزیراعظم ازبکستان ٹرین کا معاہدہ لے کر آئیں گے.وزیر اعظم نے گزشتہ روز مثبت اور حقائق پر بات کی.ہمارے ملک میں بھی وزیر اعظم کے حلف اور جیتنے کے درمیان وقت ہونا چاہیے.ریلوے کا اتنا بڑا خسارہ ہے کہ پنشن کہ بوجھ کو دیکھا جائے.
اے این ایف میں بنیادی گریڈ 7 کردیا ہے.ریلوے کا ادارہ بہت بڑے خسارے میں ہے، مجھے اس کو دوبارہ چلانے دیں.5 ماہ میں 17 بلین نقصان میں جارہے ہیں، جس کی وجہ کووڈ، ٹرین کے پرزا جات ہیں. ریلوے 45 سال ملک کے پیسے کھاتا رہا ہے، کیا بہتر نہیں ہوگا کہ اسٹیل مل کی طرح بند کیا جائے. ریلوے کی ترقی کے لیے مجھے اور ٹیم کو کام کرنا ہے. کب تک ہمارا غریب ملک نقصان برداشت کرے گا. ایک ایک انچ ریلوے کا واگزار کرواو گا.