ہم اولیاءاللہ کی دینی وروحانی وسیاسی خدمات اور افواج پاکستان کومستحکم پاکستان بنانےپرخراج تحسین پیش کرتے ہیں. مضبوط پاکستان خوشحال پاکستان ہمارے مفاد میں ہےچیرمین تحریک کاروان امن پاکستان .

جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان بنانے کے لئے اولیاءکرام کی دینی وروحانی وسیاسی خدمات ہیں.ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج بھی ہم ان اولیاءاللہ کو تسلیم کرتے ہیں یہ ملک اولیاء کرام کی دعاوں اورافواج پاکستان کی جدوجہدسے چل رہا ہے پاکستان کا ایک ہی واحد ادارہ فوج ہے جس پر عوام مکمل طور پر اعتماد کرتی ہےیہ وہ ادارہ ہےجو دن رات ملک کی بقاءاور سالمیت کی جنگ لڑ رہا ہے ہمیں ان پر فخر ہے ہم ان کی ملکی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم ان سے امید کرتے ہیں کہ اسی طرح ملک وقوم کو آگے لیکر چلیں انشاءاللہ ہم اس ملک کے لئے ان کا مکمل ساتھ دیں گے ہماری جان بھی اس ملک پاکستان پر قربان. انشاءاللہ عنقریب نئے سال کے شروع میں پاکستان میں ایک تحریک کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا جائےگا جس کانام تحریک کاروان امن پاکستان ہوگا اس تحریک کے چیرمین معروف آرٹسٹ مرزا عتیق الرحمن بیگ ہوں گے. جس کا مقصد صرف ایک ہی ہوگا ملک پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت.جو بندہ بھی اس ملک کے خلاف سازش کرے گا خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو ہم اس ملک دشمن عناصرکے خلاف کمپئین چلائیں گے. یہ تحریک ملک پاکستان کی حفاظت کرنے کے لئے پورے پاکستان سے محب وطن پاکستانیوں کا چناو کرے گی جو بے لوث وطن عزیز کے لئے دن رات کام کریں گے. امید ہے آپ بھی اس تحریک کاروان امن پاکستان کا حصہ بنیں گے. پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد .

Comments (0)
Add Comment