راولپنڈی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے02 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری مجرمان روز امین اور محمد خان کی گرفتار ی کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزم محمد جان نے اشتہاری مجرمان کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد ی،جس پرنصیرا ٓباد پولیس نے اشتہاری مجرمان کے سہولت کار محمد جان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم ثقلین کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران ملزم سبطین محمود نے اشتہاری مجرم کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر کوٹلی ستیاں پولیس نے اشتہاری مجرم کے سہولت کار سبطین محمود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔