مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومتی پیسے خرچ کیے بغیر راولپنڈی کے پارکوں اور شاہراؤں کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت معاہدے کیے جس کے تحت پارکوں میں تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کوایس او پیز کے مطابق صحت مندانہ سہولیات کی فراہمی کی لیے وارلپنڈی شہر کے پارکوں میں اوپن ائیر جم نصب کرنے کے پروجیکٹ پر عمل درآمد کیا گیا ۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود
پی ایچ اے راولپنڈی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروۓ کار لا کر بہترین طریقہ سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ آصف محمود مشیر وزیر اعلی پنجاب
پی ایچ اے راولپنڈی اور بائیکیا نے راولپنڈی شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے مشترکہ منصوبہ کی ایک کڑی کو مکمل کر لیا ہے اوپن ایئر جم با ئیکیاکے تعاون سے پی ایچ اے راولپنڈی کا ایک اور احسن اقدام ۔
راولپنڈی شہر کے پارکوں میں اوپن ائیر جم نصب کرنے کے پروجیکٹ پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ۔ پروجیکٹ کے پہلے فیز میں علامہ اقبال پارک میں عوام کی سہولت کیلئے اوپن ائیر جم نصب کر دیا گیا ۔ پی ایچ اے راولپنڈی کے گزشتہ بیوٹیفیکشن پروجیکٹس کی طرح اس پروجیکٹ پر بھی سرکاری ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ۔