پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور موٹر سائیکل سروس کمپنی بائیکیا کے مابین شہر کی خوبصورتی کے لیے معاہدے کی تقریب لیاقت باغ پی ایچ اے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور موٹر سائیکل سروس کمپنی بائیکیا کے مابین شہر کی خوبصورتی کے لیے معاہدے کی تقریب لیاقت باغ پی ایچ اے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی,مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ  اے راولپنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جن کے ہمراہ بائیکیا کے اعلیٰ عہدیداران اور پی ایچ اے راولپنڈی کے افسران بھی موجود تھے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور موٹر سائیکل سروس کمپنی کے مابین با ئیکیا شہر کی خوبصورتی کے لیے معاہدے کی تقریب لیاقت باغ پی ایچ اے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ  اے راولپنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جن کے ہمراہ بائیکیا کے اعلیٰ عہدیداران اور پی ایچ اے راولپنڈی کے افسران بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت بائیکیا اگلے  03ماہ میں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے پی ایچ اے راولپنڈی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے تما م پارکس،  بس سٹینڈزاور میٹرو اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔سرکاری عمارات کی دیواروں پر قومی ہیروز کی تصویریں بھی اویزا ں کی جائیں گی جس کا مقصد نوجوان نسل کو ہمارے ہیروز کی قربانیوں کے اگاہی فراہم کی جاسکے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔مزید بات کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی نے کہا وزیر اعظم پاکستان اور  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب کو سرسبز و صاف بنائیں گے اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment