جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا معاملہ,وزیراعظم آج باضابطہ طورپرسافٹ ویئرکاافتتاح کریں گے.جانشینی سرٹیفکیٹ کےاجراسےمتعلق چیئرمین نادرا نے وزیرقانون کوبریفنگ دی.بریفنگ میں نادرا سافٹ ویئر سے متعلق آگاہ کیاگیا۔وزیرقانون فروغ نسیم نے نادراکےطریقہ.کارپراظہاراطمینان کیاآج وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ طورپرسافٹ ویئرکاافتتاح ہوگا،وزیر اعظم تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے، وزارت قانون اور نادرا کے اشتراک سے سافٹ ویئر پر کام مکمل کرلیا ہے ، ترجمان
متوفی کے ورثا کو نادرا تعاون سے 15 روز میں جانشینی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا،وزیراعظم عمران خان کل نئے سسٹم کا افتتاح کریں گے، اس سےقبل جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرامیں 2سے 7سال کاعرصہ لگتا تھا،متوفی کے تمام ورثاکی موجودگی بھی لازمی ہوتی تھی، اب ورثا کی غیر موجودگی میں بھی جانشینی سرٹیفکیٹ جاری ہوسکیں گے، نادرا کے ڈیٹا بیس کو پاکستانی سفارتخانوں سے منسلک کیا جائے گا، اس سہولت سے بہت سارا پیسہ ،عدالتوں کا وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے گا