صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے، ہسپتال کی تعمیر کے بعد ہزاروں ماؤں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جاسکے گا، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر وزیر اعظم عمران خان کی عوام صحت دوستی کی عین امیدوں کے مطابق ہے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر گلوبل ہیلتھ سٹریٹیجی کی جانب اہم کامیابی ثابت ہوگی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال پر جاری پیش رفت کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو صوبہ میں بننے والے تمام نئے ہسپتالوں کی پیش رفت سے لمحہ بہ لحمہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔