جہلم (پی پی اے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی اس وقت جہلم میں 53 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں کرونا وائرس کے 22 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 62154 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1506 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہےآج مزید 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1405 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اس وقت کل کرونا وائرس سے 42 اموات ہوئی ہیں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 47961 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1014 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 33 اموات ہوئی ہیں جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1551 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے.