اسلام آباد (پی پی اے)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں کچہری کے ساتھ فٹ بال گراؤنڈ میں بنے 200 سے زائد غیر قانونی چیمبرز گرا دیئےاسلام آباد کچہری کیساتھ ایف ایٹ فٹ بال گراؤنڈ پر وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرادیے گئے ،سی ڈی اے نے آپریشن کرکے فٹ بال گراونڈ پر بنے دو سو سے زائد غیر قانونی چیمبرز گرائے۔ سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت کے باوجود وکلاء نے غیر قانونی چیمبرز ختم نہیں کیے تھے۔ سی ڈی اے نے فٹ بال گراؤنڈ سے چیمبرز خالی کرنے کا آخری نوٹس دو دن قبل آویزاں کئے تھے۔