راولپنڈی(پی پی اے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے عمار چوک میں تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی سہولت کے پیش نظر بلاتعطل ٹریفک کی روانی کے لیے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر کو اضافی نفری لگانے کے ساتھ نیا سیکٹر بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔عمار چوک میں تعمیراتی کام کے دوران شہریو ں کو ہر ممکنہ ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیںگئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر کو احکامات جاری کیے کہ عمار چوک میں تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی سہولت اور انھیں ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک الگ سیکٹر بنایا جائے اور تین شفٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے تا کہ تعمیراتی کام کے دوران ڈرائیونگ روڈ یوزرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتے جس پر عملد ر آمد کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے ٹریفک سیکٹر سکیم 3کے نام سے بناتے ہوئے 2انسپکٹر سمیت27اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کر دیے جوعوام الناس کی سہولت کے لیے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے۔