لاہور(پی پی اے) پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 12 اگست سے ہو گا، امتحانات منتخب مضامین کے لئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 پارٹ ون کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے،جس کے تحت امتحان کا آغاز 12 اگست سے ہو گا اور پہلے روز نفسیات کا پرچہ لیاجائے گا۔سالانہ امتحان میں 159762 امیدوار شرکت کریں گے، امیدواروں میں 88532 لڑکیاں اور 71230 لڑکےشامل ہیں، امیدواران کو رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں۔