لاہور(پی پی اے) تاجر تنظیمیں NCOC کے فیصلوں سے ناخوش، فیصلے پر نظرثانی کریں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں۔

لاہور(پی پی اے) انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ اور تاجر تنظیموں این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 3 اگست سے لاک ڈاؤن پر گہری تشویش کا اظہار، تاجروں رہنماؤں کاکہناہےکہ ہفتے میں دو چھٹیاں ریٹیل مارکیٹس، بازار بری طرح متاثر ہو نگے، تاجر تنظیموں کا لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ انجمن تاجران لاہور قائداعظم گروپ نے وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ این سی او سی کے نئے فیصلے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑھ جائیں گی ہفتے میں دو روز کاروباری بندش سے ریٹیل مارکیٹس اور بازار بری طرح متاثر ہوں گے، تاجر رہنما عمران بشیر نے کہا کہ حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں دیہاڑی دار طبقے کیلئے جو پابندیوں کا فیصلہ کرلیا ہے.ملک اعجاز نے کہابکہ ویکسین لگانے کی بجائے معاشی نظام بند کرنا غیر مناسب ہے، تاجر رہنما ملک امانت نےکہا کہ حکومت نے تاجروں کے اخراجات, کرایہ, تنخوایں, یوٹیلٹی بلز وغیرہ کو پورا کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں، تاجر رہنما ملک کلیم احمد نے کہا کہ ہفتے میں دو چھٹیاں تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے.

تاجر رہنما ملک فاروق حفیظ نے کہا کہ کاروبار بند کرنے کی بجائے, مارکیٹوں میں ویکسین لگانے کے کیمپ لگائے جاۓ، سینئر نائب انجمن تاجران لاہور قائداعظم گروپ ناصر انصاری نے کہا کہ بے روزگاری کے ازالہ کا کیا بندوبست کیا ہے, بیماری ختم کرنی ہے روزگار نہیں، تاجر رہنما ایم عثمان نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے پر فل فور نظر ثانی کرے, تاجروں کو احتجاج پر مجبور نہ کرے۔

Comments (0)
Add Comment