مسلم لیگ (ن) کے رہنما حلقہ این اے 48 کے صدر عمر مغل نے اسلام آباد کو صوبائی سٹیٹس دینے کی تجویز

اسلام آباد(پی پی اے)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حلقہ این اے 48 کے صدر عمر مغل نے اسلام آباد کو صوبائی سٹیٹس دینے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام وفاقی دارالحکومت کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی سٹیٹس ملنے سے مقامی آبادی کو بہتر طرز حکمرانی مؤثر انتظامی ڈھانچہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی جس سے شہریوں کا معیارِ زندگی بلند ہوگا ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے عوام کے حقوق اور ترقی کے لیے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتی ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی قانون سازی کی مکمل تائید کرے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد اور عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کریں گی ہم اپنے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے اس اقدام کی حمایت کو سراہتے ہیں

Comments (0)
Add Comment