اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام نیول ہیڈکوارٹرز میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں چیف سٹاف آفیسر آف کموڈور کیپٹن ارشد اقبال نیول پرووسٹ مارشل کیپٹن اجمل حسین اسسٹنٹ نیول پرووسٹ مارشل لیفٹیننٹ کمانڈر فواد علی سمیت پاکستان نیوی اور نیول پولیس کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیمینار کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکاء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت ان پر عملدرآمد اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی افسران نے محفوظ ڈرائیونگ لین ڈسپلن رفتار کی پابندی اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے مؤثر طریقوں پر بھی روشنی ڈالی ایجوکیشن ونگ کے افسران کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کو اپنانے سے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائی سیمینار کے اختتام پر اسلام آباد ٹریفک پولیس اور پاکستان نیوی کے افسران کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا جبکہ شرکاء نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے روڈ سیفٹی کے فروغ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا

Comments (0)
Add Comment