اسلام آباد (پی پی اے) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل این ای سی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے اہم معاشی اہداف اور سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں خیبر پختونخوا سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام معاشی اہداف اور وفاق و صوبوں کے درمیان ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کو آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام اور اقتصادی ترجیحات پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 4 ہزار 715 ارب روپے تجویز کیا گیا جس میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1 ہزار 126 ارب روپے جبکہ صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ہزار 138 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے اضافے کا بھی امکان زیرِ غور ہے اجلاس میں ملک کی معاشی ترقی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا