اسلام آباد (پی پی اے)اسلام آباد پولیس توانائی کے مور استعمال اور ماحول دوست اقدامات کے فروغ کے لیے کوشاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے Riddara الیکٹرک وہیکلز کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات کی انہوں نے اسلام آباد پولیس میں الیکٹرک وہیکلز کے استعمال توانائی بچت منصوبوں اور جدید ماحول دوست ٹرانسپورٹ سلوشنز پر تبادلہ خیال کیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت اسلام آباد پولیس توانائی کے موثر استعمال ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست اقدامات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اسی سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک ایس پی کائنات اظہر خان اور ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم عائشہ جمیل کے ہمراہ Riddara الیکٹرک وہیکلز کے نمائندگان سے ایک اہم ملاقات کی ملاقات کے دوران اسلام آباد پولیس کے وہیکل فلیٹ میں مزید جدید ماحول دوست اور توانائی کی بچت کرنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے ملاقات میں اسلام آباد پولیس کے مختلف شعبہ جات میں الیکٹرک وہیکلز کے استعمال توانائی کے موثر انتظام جدید ٹرانسپورٹ سلوشنز کے فروغ کاربن اخراج میں کمی اور ادارے کو مرحلہ وار گرین پولیسنگ ماڈل کی جانب منتقل کرنے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر الیکٹرک گاڑیوں کی افادیت آپریشنل استعداد کم آپریٹنگ اخراجات اور مستقبل میں پولیس فورس میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار توانائی کے ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر جدید اور ماحول دوست بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس قومی سطح پر ماحولیاتی تحفظ اور گرین انیشیٹوز کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی اور ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اے آئی جی لیگل طاہر کاظم اور ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس اسرار احمد کے ساتھ میٹنگ کی میٹنگ میں انہوں نے افسران سے جاری منصوبوں اور تفویض کردہ ٹاسکس پر تفصیلی بریفنگ لی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لیے نئے اہداف اور ترجیحات کا تعین کیا آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام امور کو مقررہ وقت میں مکمل کرتے ہوئے پیشہ ورانہ معیار اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے