حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے تقدس احترام اور مذہبی عقیدت کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام تھیٹرز یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور (پی پی اے) حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے تقدس احترام اور مذہبی عقیدت کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام تھیٹرز یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران کسی بھی تھیٹر میں ڈرامہ اسٹیج شو موسیقی کی محفل یا ثقافتی پروگرام منعقد نہیں کیا جا سکے گا تمام تھیٹر مالکان اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے دریں اثنا یومِ عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مجالس اور جلوسوں کے روٹس سکیورٹی پلان ٹریفک انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں حکام کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور عزاداروں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی

Comments (0)
Add Comment