راولپنڈی (پی پی اے) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے شہریوں کو محفوظ خوبصورت اور بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے راول پارک میں خصوصی لائٹنگ سسٹم نصب کر دیا ہے جس کے بعد رات کے اوقات میں پارک دلکش منظر پیش کرنے لگا ہے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر جدید اور معیاری لائٹس نصب کی گئی ہیں تاکہ شہری شام اور رات کے وقت بھی پرسکون اور محفوظ ماحول میں سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں نئی لائٹس کے باعث پارک کے داخلی و خارجی راستوں واکنگ ٹریکس سبزہ زاروں اور دیگر اہم مقامات کی خوبصورتی مزید نکھر گئی ہے ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے پارک میں صفائی ستھرائی باغبانی سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی بہتری کا عمل بھی جاری ہے جس کا مقصد شہریوں خاندانوں بزرگوں اور نوجوانوں کو صحت مند اور معیاری تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے شہریوں نے راول پارک میں لائٹنگ اور دیگر سہولیات کے اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہارٹیکلچر ایجنسی کے اقدامات کو سراہا ہے رات کے وقت روشن اور خوبصورت منظر کے باعث پارک شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر کو مزید سرسبز خوبصورت اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتری کے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے