یکم محرم الحرام پر حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے ریلی کا اہتمام

سانگھڑ (پی پی اے)
یکم محرم الحرام پر حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں یکم محرم الحرام کے موقع پر حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کے زیرِ اہتمام ایک شاندار ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلع صدر سید سمیع شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کی ریلی ایم اے جناح روڈ سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب سانگھڑ پہنچی اس موقع پر سید سمیع شاہ اکبر انقلابی مفتی آفتاب لغاری قاری سلطان زئ ناصر منظور ارائیں سرفراز ملک حافظ اسلم دیگر نے خطاب کیا ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور حضرت عمر فاروقؓ کی خدمات، عدل و انصاف اور اسلامی تاریخ میں ان کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا شرکاء کے ہاتھوں میں پمفلٹس اور بینرز تھے جن پر حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کا دن سرکاری سطح پر منانے کی شرکاء سے قرار داد منظور کرائی گئی ریلی کے شرکاء نے نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے دن کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا جائے جبکہ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ کا دورِ خلافت عدل، انصاف اور عوامی فلاح و بہبود کی بہترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ کی زندگی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں امن، بھائی چارے اور انصاف کو فروغ دیا جاسکتا ہے، ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی امن و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ریلی میں بچوں نے بھی بڑی تعداد موجود تھے

Comments (0)
Add Comment