اسلام آباد(پی پی اے) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026ء کے لیے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قائد میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کے 37 حلقوں کے لیے امیدواروں کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا اعلامیے کے مطابق حلقہ ایل اے 2 چکسواری سے عظیم بخش ایل اے 3 میرپور سے چوہدری محمد سعید ایل اے 4 کھاری سے رخسار احمد ایل اے 5 برنالہ سے وقار احمد نور ایل اے 6 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری ایل اے 7 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق ایل اے 9 نکیال سے عمیر نعیم ایل اے 10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن اور ایل اے 11 سہنسا سے محمد آصف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے اسی طرح ایل اے 12 چھرہوئی سے محمد ریاست خان ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد ایل اے 14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد ایل اے 15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس ایل اے 16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان ایل اے 17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز ایل اے 19 حاجیرا سے سردار امیر الطاف خان ایل اے 20 کھائی گالہ سے عبدالراشد خان اور ایل اے 21 راولاکوٹ سٹی سے طاہر انور خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق ایل اے 23 پلندری سے محمد نجیب خان ایل اے 24 بلوچ سے فاروق احمد طاہر، ایل اے 25 اپر نیلم اور ایل اے 26 لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 کوٹلہ سے نورین عارف ایل اے 29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی ایل اے 30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی ایل اے 31 فوارہ سے ثاقب مجید راجہ اور ایل اے 32 سے راجہ محمد فاروق حیدر خان برآں ایل اے 33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید ایل اے 34 جموں ون سے آصف حسین ڈار ایل اے 35 جموں ٹو سے چوہدری محمد اسماعیل ایل اے 37 جموں فور سے مریم جاوید ایل اے 38 جموں فائیو سے ذیشان علی ایل اے 39 جموں سکس سے راجہ محمد صدیق ایل اے 40 ویلی ون سے محمد نعیم خان ایل اے 42 ویلی تھری سے سید شوکت علی شاہ ایل اے 43 ویلی فور سے محمد یاسین اور ایل اے 44 ویلی فائیو سے محمد احمد رضا قادری کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدواروں کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے