اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام پنجند رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام پنجند رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیمینار میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے فروغ سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ صرف سڑکوں پر حادثات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے انہوں نے کہا کہ محفوظ سفر اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا فروغ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے آگاہی پروگراموں سیمینارز اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ عوام میں ٹریفک شعور بیدار کیا جا سکے اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے سیمینار کے اختتام پر پنجند رینجرز اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران کے درمیان اعزازی شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا جبکہ شرکاء نے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے اس کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا

Comments (0)
Add Comment