اسلام آباد(پی پی اے) مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد جو عالمی شہرت یافتہ اکور گروپ کے تحت کام کرتا ہےننے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن او پی ایف کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیےناس سلسلے میں تقریب ہوٹل کے کیپیٹل بال روم میں منعقد ہوئی معاہدے پر او پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ سروسز مصطفیٰ حیدر اور مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد کے جنرل منیجر نکولس وردوں نے دستخط کیےاو پی ایف کے فلیگ شپ ڈسکاؤنٹ پروگرام برائے اوورسیز پاکستانیز و ان کے اہلِ خانہ کے تحت اس شراکت داری کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو خصوصی ہوٹلنگ اور طرزِ زندگی سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہے اس معاہدے کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد میں رہائش فوڈ اینڈ بیوریج سروسز ہال کرایہ ہیلتھ کلب سیلون اور دیگر خدمات پر خصوصی رعایتیں حاصل ہوں گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹورس گروپ کے سی ای او مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد کے سی ای او اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ ایسی مہمان نوازی سے متعلق سہولیات بیرونِ ملک پاکستانیوں اور وطن کے درمیان جذباتی اور معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا نے اس موقع پر کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی ترسیلاتِ زر قومی استحکام اور ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مزید سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔موواین پک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد کے جنرل منیجر نکولس وردوں نے کہا کہ عالمی معیار کے حامل ہوٹل برانڈ کے طور پر ہم اوورسیز پاکستانی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں یہ اقدام بہتر مہمان نوازی، خصوصی فوائد اور وطن واپسی پر اپنائیت کے احساس کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کا عکاس ہے75 سال سے زائد عرصے پر محیط شاندار ورثے کے حامل مووین پک برانڈ نے ہمیشہ اعلیٰ مہمان نوازی اور منفرد ذائقوں کو فروغ دیا ہے مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مہمانوں کو پُروقار پُرخلوص اور یادگار تجربات فراہم کر رہا ہے