کوئٹہ (پی پی اے) چیئرمین نیب کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں نیب بلوچستان نے یونیورسٹی آف لورالائی کے اشتراک سے بدعنوانی کے خاتمے میں طلبہ کا کردار کے عنوان سے ایک اہم آگاہی ویبینار کا انعقاد کیا

کوئٹہ (پی پی اے) چیئرمین نیب کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں نیب بلوچستان نے یونیورسٹی آف لورالائی کے اشتراک سے بدعنوانی کے خاتمے میں طلبہ کا کردار کے عنوان سے ایک اہم آگاہی ویبینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد نوجوان نسل میں کرپشن کے نقصانات، دیانت داری کی اہمیت اور شفاف معاشرے کے قیام کے لیے طلبہ کے کردار کو اجاگر کرنا تھا ویبینار میں یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر احسان اللہ کاکڑ اساتذہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور اپنی مثبت سوچ کردار اور عملی اقدامات کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیب بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر احتشام الحق وائس چانسلر احسان اللہ کاکڑ اور دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن نہ صرف اداروں بلکہ پورے معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، اس لیے اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی ذمہ داری اور شعوری کوششیں ناگزیر ہیں۔
نیب بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر خرم شہزاد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ اخلاقی اقدار، دیانت داری اور خود احتسابی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بھی ایمانداری، انصاف اور بددیانتی سے اجتناب کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقربا پروری، سفارش، رشوت ستانی، بھتہ خوری اور میرٹ کے برخلاف فیصلے بدعنوانی کی اہم وجوہات ہیں، جو معاشرے کو کمزور کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ طلبہ اپنی عملی زندگی میں شفافیت اور اصول پسندی کو فروغ دے کر ایک بہتر اور کرپشن سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان احتشام الحق نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں اور علم، محنت اور مثبت کردار کے ذریعے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے کیے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے۔
اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی احسان اللہ کاکڑ اور ڈائریکٹر اسلم زیب نے بھی اظہار خیال کیا اور نیب بلوچستان کی انسدادِ بدعنوانی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے ادارہ جاتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ویبینار کے اختتام پر دونوں اداروں کی جانب سے نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے اور شفاف معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

Comments (0)
Add Comment