بیرونِ ملک پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے پی ٹی اے کا بڑا اقدام، موبائل فون 120 دن تک بغیر ٹیکس استعمال کی سہولت

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے اہم سہولت متعارف کرا دی ہے نئے اقدام کے تحت پاکستان آنے والے افراد اپنا ذاتی موبائل فون 120 دن تک مقامی موبائل نیٹ ورکس پر بغیر کسی اضافی ٹیکس یا مستقل رجسٹریشن کے استعمال کر سکیں گے پی ٹی اے کے مطابق یہ سہولت مختصر مدت کے لیے پاکستان آنے والے مسافروں اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کو بہتر مواصلاتی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے درخواست گزار ایک موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن کرا سکے گا جس کے بعد فون پاکستان میں 120 دن تک مقامی سم کے ذریعے استعمال کیا جا سکے گا اتھارٹی نے بتایا کہ یہ مدت پاکستان آمد کی تاریخ سے شمار ہوگی جبکہ ہر نئے دورے پر دوبارہ درخواست دینا ضروری ہوگا عارضی رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ نمبر، شناختی دستاویز، اپنے نام پر رجسٹرڈ پاکستانی موبائل نمبر موبائل فون کا شناختی نمبر ای میل اور آمد و روانگی کی متوقع تاریخ فراہم کرنا ہوگی پی ٹی اے کے مطابق استعمال ہونے والی پاکستانی سم درخواست گزار کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے بیرونِ ملک سم پر رومنگ سروس استعمال کرنے والے افراد کو اس سہولت کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی اگر موبائل فون دو سموں والا ہو تو دونوں شناختی نمبرز فراہم کرنا ہوں گے یہ سہولت صرف ایک ذاتی موبائل فون کے لیے ہوگی اور اسے تجارتی استعمال فروخت یا کسی دوسرے فرد کے نام پر منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ 120 دن سے زائد قیام یا مستقل استعمال کی صورت میں موبائل فون کی باقاعدہ رجسٹریشن اور متعلقہ سرکاری محصولات کی ادائیگی ضروری ہوگی

Comments (0)
Add Comment