اسلام آباد (پی پی اے) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ان سے حلف لیا اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرونِ ملک موجودگی کے دوران جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے فرائض انجام دیں گے تقریب میں وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان سمیت اعلیٰ عدالتی حکام نے شرکت کی