واقعۂ کربلا حق و باطل کے درمیان ابدی معرکے کی علامت ہے، وقار عظیم ادیب

کوٹ رادھا کشن (پی پی اے) صحافی وقار عظیم ادیب نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی آج بھی امتِ مسلمہ کو ظلم جبر اور ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرنے اور حق و صداقت کا پرچم سربلند رکھنے کا درس دیتی ہے امام حسین کی سیرت و کردار مسلمانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے جنہوں نے دین کو سر بلند کیا اور حق و باطل کے معرکہ کے دوران اسلام کو زندہ و جاوید کیا محرم الحرام ہمیں قربانی صبر حق گوئی اور استقامت کا عظیم درس دیتا ہے اور اس ماہ مقدس میں امن، اتحاد اور احترام اہل بیت کے جذبے کو فروغ دینا ہر فرد کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے محرم کا مہینہ ہمیں حضرت امام حسین کی لازوال قربانی صبر اور حق کے لیے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے یہ مہینہ صرف ماتم کا نہیں بلکہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور سچائی کا ساتھ دینے کا مہینہ ہے۔آج ہمیں کربلا کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے نفرت تفرقہ اور فساد کو چھوڑ کر اتحاد بھائی چارے اور رواداری کو اپنانا ہو گا

Comments (0)
Add Comment