صدر زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی یکم جولائی سے نئے مالی سال کا بجٹ نافذ تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ ہوگا

اسلام آباد (پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو جائے گا ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد فنانس بل گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو ارسال کر دیا جائے گا 18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کے وفاقی بجٹ پر نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی عملدرآمد شروع ہو جائے گا جبکہ بجٹ میں شامل مختلف مالیاتی ٹیکس اور ترقیاتی اقدامات بھی یکم جولائی سے نافذ ہو جائیں گے فنانس بل کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے حوالے سے کی گئی ترامیم اور نئے مالیاتی اقدامات بھی آئندہ ماہ کے آغاز سے لاگو ہوں گے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فنانس بل منظوری کے لیے گزشتہ روز ایوانِ صدر بھجوایا تھا جس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے ہیں۔اس طرح فنانس بل اب باقاعدہ طور پر فنانس ایکٹ 27-2026 کی شکل اختیار کر جائے گا فنانس ایکٹ کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت نئے مالی سال کے اقتصادی اہداف کے حصول ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور مالیاتی اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کرے گی۔حکومتی حکام کے مطابق بجٹ میں شامل اقدامات کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا۔محصولات میں اضافہ کرنا اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے

Comments (0)
Add Comment