ہارٹیکلچر ایجنسی نے کمیٹی چوک چلڈرن پارک کو مزید سرسبز، خوبصورت اور محفوظ بنانے کا کام تیز کر دیا

راولپنڈی (پی پی اے) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے ایم ڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر کمیٹی چوک چلڈرن پارک کی خوبصورتی صفائی اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں پارک میں موسمی پھولوں اور مختلف اقسام کے پودوں کی شجرکاری سبزہ زاروں کی دیکھ بھال گھاس کی کٹائی اور پودوں کی تراش خراش کا کام جاری ہے جبکہ داخلی اور بیرونی حصوں کو رنگ برنگے پھولوں سے مزین کیا جا رہا ہے صفائی کے انتظامات بھی مزید مؤثر بنائے گئے ہیں تاکہ شہریوں خصوصاً بچوں اور اہلِ خانہ کو صاف سرسبز اور خوشگوار تفریحی ماحول میسر آ سکے ایم ڈی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ عوامی مقامات کی خوبصورتی اور پارکس کی بہترین دیکھ بھال ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے بتایا کہ بچوں کے کھیل کے آلات اور دیگر سہولتوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ انہیں مزید محفوظ اور معیاری بنایا جا سکے ہارٹیکلچر ایجنسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پارکوں کی صفائی برقرار رکھنے پودوں اور پھولوں کی حفاظت کرنے اور سرسبز ماحول کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں

Comments (0)
Add Comment