اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی امن و امان کی صورتحال سکیورٹی انتظامات پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت جرائم کی روک تھام اور جدید پولیسنگ کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، اے آئی جی آپریشنز سعود خان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے شہر بھر میں سکیورٹی مزید مؤثر بنانے حساس مقامات کی مسلسل نگرانی گشت ناکہ بندی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور فوری ریسپانس کے نظام کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پولیس افسران کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال مختلف یونٹس کے درمیان مؤثر رابطوں قانون کی بلاامتیاز عملداری اور شہریوں سے خوش اخلاقی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا آئی جی نے تمام سینئر افسران کو جاری ہدایات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو محفوظ ماحول اور بہترین پولیسنگ کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی