اسلام آباد (پی پی اے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان میں آئرینا گینادیوا گانچیوا سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اقتصادی روابط اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ نے سفیر کو اپنی سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہا ملاقات کے دوران سید یوسف رضا گیلانی نے بلغاریہ اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا بلغاریہ کی مکمل شینگن ایریا رکنیت کا خیرمقدم کیا یورو اپنانے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور او ای سی ڈی میں بلغاریہ کی شمولیت کی خواہش کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے قانون سازوں کے درمیان روابط بڑھانے اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا انہوں نے سفیر کو انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس، خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں اور سینیٹ کی جانب سے نوجوانوں کی شمولیت خواتین کو بااختیار بنانے اقلیتوں کے حقوق، تعلیم اور جامع طرزِ حکمرانی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سینیٹ نے آئرینا گینادیوا گانچیوا کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان تعلقات کے مزید مستحکم ہونے کے اعتماد کا اظہار کیا