34 ٹن سے زائد اعلیٰ معیار کے آم 6,896 خصوصی باکسز میں مختلف ممالک روانہ، سفارتی تعلقات کے فروغ کا اقدام

اسلام آباد(پی پی اے) حکومتِ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی مینگو ڈپلومیسی مہم کے تحت دنیا کے 76 ممالک کے سربراہانِ مملکت اعلیٰ حکومتی شخصیات سفارت کاروں اور اہم عالمی شخصیات کو اعلیٰ معیار کے پاکستانی آم بطور تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے. ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ٹی ڈی اے پی کے مطابق اس سفارتی مہم کے تحت 34 ٹن سے زائد اعلیٰ معیار کے پاکستانی آم پانچ کلوگرام کے 6,896 خصوصی پیکنگ باکسز میں مختلف ممالک روانہ کیے جائیں گے حکام کے مطابق اس بار سب سے بڑی کھیپ سعودی عرب ترکیہ برطانیہ اور چین بھیجی جا رہی ہے جبکہ دیگر دوست اور شراکت دار ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہیں آموں کی پیکنگ اور ترسیل بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے تاکہ منزل تک پہنچنے تک ان کی تازگی اور معیار برقرار رہے ٹی ڈی اے پی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صرف پاکستانی آم بطور تحفہ پیش کرنا نہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی اعلیٰ معیار کی زرعی اور باغبانی مصنوعات کو فروغ دینا بھی ہے پاکستانی آم اپنی منفرد خوشبو ذائقے اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور یہ مہم ان کی عالمی مارکیٹ میں مزید پذیرائی میں معاون ثابت ہوگی. حکام کے مطابق مینگو ڈپلومیسی پاکستان کی سافٹ ڈپلومیسی کا اہم حصہ ہے جس کے ذریعے دوست ممالک کے ساتھ خیرسگالی باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی سفارتی مہمات پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی برآمدات میں اضافے نئی منڈیوں تک رسائی اور پاکستانی آموں کی عالمی طلب بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں

Comments (0)
Add Comment