اسلام آباد (پی پی اے) سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل کا میرٹ اور فوری حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں اور پولیس افسران نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں آئی جی اسلام آباد نے درخواست گزاروں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاجھجھک کھلی کچہری میں آسکتا ہے کیونکہ ان کے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لیے کھلے ہیں آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں کو مقررہ وقت میں میرٹ پر نمٹا کر اس کی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس ارسال کی جائے انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھی پابند کیا کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات کی سختی سے پابندی کریں شہریوں سے بروقت ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو فوری اور میرٹ کے مطابق حل کریں سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی شکایات کے ترجیحی بنیادوں پر ازالے میں نمایاں مدد مل رہی ہے