اسلام آباد(پی پی اے)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر لیفٹیننٹ سہیل اشرف کے ویژن کے عین مطابق دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید خوبصورت اور شہریوں کیلئے مؤثر خدمات فراہم کرنے والے شہر میں تبدیل کرنے اور سی ڈی اے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے عملہ کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا جارہا ہے اس ضمن میں چھ جولائی تا 10 جولائی جناح کنونشن سینٹر میں ایک خصوصی ٹریننگ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس تربیتی پروگرام میں حال ہی میں ترقی پانے والے سب اسسٹنٹس کوبھی شامل کیا گیا ہے اس تربیت کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، شہر کی خوبصورتی اور صفائی ڈیجٹلائزیشن اور دیگر اہم شعبوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی کا کہنا ہے کہ یہ تربیتی ورکشاپس ادارے کے اندر مواصلت تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کو فروغ دیں گی۔ہم پرعزم ہیں کہ اسلام آباد کو ایک جدید اور صاف ستھرا شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے
نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد نہ صرف ملازمین کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا ہے بلکہ شہریوں کے ساتھ مثالی رابطے اور موثر خدمت کی فراہمی کو یقینی بنانا بھی ہے