لیاقت باغ کی خوبصورتی کے لیے خصوصی اقدامات مکمل

راولپنڈی(پی پی اے) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے شہر کے تاریخی اور اہم عوامی تفریحی مقام لیاقت باغ کی خوبصورتی صفائی اور نگہداشت کے لیے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے ہیں یہ اقدامات منیجنگ ڈائریکر ہارٹیکلچر ایجنسی احمد حسن رانجھا کی ہدایات کے تحت کیے گئے جن کا مقصد شہریوں کو صاف سرسبز خوبصورت اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے ترجمان ہارٹیکلچر ایجنسی کے مطابق لیاقت باغ کی بہتری کے لیے خصوصی صفائی مہم چلائی گئی جس کے دوران لانز کی دیکھ بھال گھاس کی بروقت کٹائی پودوں اور درختوں کی تراش خراش سمیت مختلف اقسام کے موسمی اور رنگ برنگے پھول بھی لگائے گئے پارک کے مختلف حصوں کو مزید دلکش بنانے کے لیے آرائشی عناصر بھی شامل کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ پارک میں روزانہ صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ واکنگ ٹریکس بیٹھنے کی جگہوں اور راستوں کی صفائی اور دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جدید باغبانی اصولوں کے مطابق پودوں اور درختوں کی صحت افزائش اور آبپاشی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں. ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی میں سبزہ ماحول دوست سرگرمیوں اور عوامی پارکس کی بہتری کے لیے ادارے کی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور خوشگوار تفریحی سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پارکس کی صفائی برقرار رکھنے پودوں اور سبزے کے تحفظ میں ہارٹیکلچر ایجنسی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ عوامی مقامات آئندہ نسلوں کے لیے بھی محفوظ اور خوبصورت رہیں

Comments (0)
Add Comment