مریم نواز نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد، کسانوں کیلئے مکمل معاونت کا اعلان

لاہور(پی پی اے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے 30 ہزار افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو بااختیار بنانے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ایک خوش نصیب امیدوار کو ٹیلیفون پر مبارکباد بھی دی انہوں نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کو پانچ ایکڑ قابلِ کاشت زمین 20 سالہ لیز پر دی جا رہی ہے جبکہ زمین پر حاصل ہونے والی فصل اور اس سے ہونے والی تمام آمدنی انہی کی ہوگی انہوں نے کہا کہ محنت کسان کی ہوگی اور اس کی کمائی پر بھی اسی کا حق ہوگا ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے کہ محنت کوئی کرے اور اس کا فائدہ کوئی اور اٹھائے اسی لیے حکومت غریب اور مستحق افراد کو قابلِ کاشت زمین فراہم کر رہی ہے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ زمین کی تیاری کے لیے حکومت فی ایکڑ 50 ہزار روپے فراہم کر رہی ہے جبکہ جہاں جہاں سرکاری قابلِ کاشت زمین دستیاب ہوگی اسے مرحلہ وار غریب طبقے کو الاٹ کیا جائے گا مریم نواز نے کہا کہ قرعہ اندازی مکمل طور پر شفاف انداز میں اور سو فیصد میرٹ پر کی گئی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسانوں کو جدید زراعت کی جانب لانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ جن افراد کو کاشت کاری کا تجربہ نہیں انہیں مکمل تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خواتین بھی نمایاں انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں جو خوش آئند امر ہے

Comments (0)
Add Comment