پی پی 17 میں ووٹر رابطہ مہم تیز، کارنر میٹنگز کے انعقاد کا فیصلہ

راولپنڈی (پی پی اے) چیئرمین وزیرِاعلیٰ انسپکشن ٹیم پنجاب اور رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف کی زیرِ صدارت آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمتِ عملی تنظیمی تیاریوں اور ووٹر رابطہ مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں پی پی 17 کے تمام چیئرمین اور وائس چیئرمین نے شرکت کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی سٹی کے جنرل سیکرٹری اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز احمد خان اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے امیدوار احمد رضا قادری بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد حنیف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے کارکنان اور عہدیداران بھرپور انداز میں متحرک ہوں انہوں نے ہدایت کی کہ پی پی 17 میں مقیم آزاد کشمیر کے ووٹرز سے گھر گھر رابطہ کیا جائے انہیں پارٹی کی کارکردگی اور منشور سے آگاہ کیا جائے اور انتخابی عمل میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی 17 کی ہر یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نگرانی میں الگ الگ کارنر میٹنگز منعقد کی جائیں گی ان نشستوں میں راجہ محمد حنیف اور امیدوار احمد رضا قادری خصوصی شرکت کریں گےجہاں ووٹرز سے براہِ راست ملاقاتیں انتخابی مشاورت اور پارٹی کا پیغام مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی اجلاس کے شرکاء نے انتخابی مہم کو مزید منظم فعال اور مؤثر بنانے کے لیے باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے اور ہر سطح پر کارکنان کو متحرک رکھنے پر اتفاق کیا اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مربوط حکمتِ عملی مضبوط تنظیمی نیٹ ورک اور بھرپور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احمد رضا قادری کی کامیابی کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی

Comments (0)
Add Comment