وفاقی کابینہ نے پاسکو ختم کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پی پی اے)وفاقی کابینہ نے دسمبر 2026 تک پاکستان زرعی ذخیرہ و خدمات کارپوریشن (پاسکو) کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہےذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاسکو کے ملازمین کے لیے 4 ارب 18 کروڑ روپے کے مالی پیکیج کی بھی منظوری دے دی ہے جس سے ادارے کے ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے گانذرائع کا کہنا ہے کہ پاسکو کے مستقل ملازمین کی تعداد تقریباً 1100 ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ گندم کے ذخائر بھی نیلام کیے جائیں گے حکام کے مطابق ادارے کی بندش سے متعلق انتظامی اور مالی امور دسمبر 2026 تک مرحلہ وار مکمل کیے جائیں گے

Comments (0)
Add Comment