کوئٹہ (پی پی اے)بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہے گی جس کے باعث کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکے گی پاکستان ریلویز کے مطابق ریلوے ٹریک پر جاری مرمتی کاموں کے باعث ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل رکھا گیا ہے گزشتہ روز بھی اسی وجہ سے بلوچستان سے ٹرین سروس بند رہی تھی ریلوے حکام نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آج کی روانگی منسوخ کر دی ہے جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک ہی چلائی جائے گی حکام کے مطابق ٹرینوں کی معطلی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے گی