ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی کا گاڑیوں کا معائنہ کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی گاڑیوں کی بروقت مرمت اور بہترین حالت برقرار رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی اے) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز سیف سٹی، کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے سیف سٹی ڈویژن میں موجود پولیس گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی اوورہالنگ، مینٹیننس اور مجموعی حالت کا جائزہ لیا معائنے کے موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری گاڑیوں کو ہر وقت بہترین اور قابلِ استعمال حالت میں رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر خدمات انجام دی جا سکیں کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں کی بروقت مدد مؤثر پولیسنگ اور امن و امان کے قیام میں پولیس گاڑیوں کا کلیدی کردار ہے اس لیے ان کی باقاعدہ دیکھ بھال بروقت مرمت اور بہترین حالت برقرار رکھنا متعلقہ افسران کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیف سٹی ڈویژن کے تمام وسائل کو مؤثر انداز میں فعال رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بروقت اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے

Comments (0)
Add Comment