وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس پاکستان میں ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ وزارت خارجہ نے شرکا کو تازہ سفارتی پیش رفت پر بریفنگ دی اجلاس میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں وزیراعظم کے مجوزہ غیر ملکی دوروں کے ایجنڈے اور سعودی عرب، ترکیہ و قطر کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ادھر امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان بھی پیدا ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق ثالثوں نے دونوں ممالک کے درمیان نئے مذاکرات کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلا دور چند روز میں پاکستان میں منعقد ہو سکتا ہے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فریقین کے درمیان رابطے اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ امن معاہدے کی جانب پیش رفت کی گنجائش موجود ہے جبکہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بالمشافہ ملاقات بھی متوقع ہے دوسری جانب بلوم برگ نے رپورٹ کیا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور دو ہفتے کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہو سکتا ہے جبکہ میزبان ملک کے انتخاب پر غور جاری ہے نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے مذاکرات میں یورینیم افزودگی پانچ سال کے لیے معطل کرنے کی تجویز دی تاہم امریکا نے اسے مسترد کرتے ہوئے بیس سالہ معطلی پر اصرار کیا ہے

Comments (0)
Add Comment