ڈپٹی کمشنر کا مانیٹرنگ سخت دیہی علاقوں میں صفائی بہتر بنانے کا حکم

راولپنڈی (پی پی اے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے سخت مانیٹرنگ اور ناقص کارکردگی پر بلاامتیاز احتساب کی ہدایت کی ہے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس میں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی و سی ای او رانا ساجد صفدر نے بتایا کہ 3,772 سے زائد سینیٹیشن ورکرز دو شفٹوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ روزانہ تقریباً ایک ہزار ٹن کوڑا اٹھایا جاتا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیتے ہوئے شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے، جامع سروے مکمل کرنے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ رانا ساجد صفدر نے یقین دلایا کہ تمام ہدایات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

Comments (0)
Add Comment