بھارت خطے میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی سرپرستی کر رہا ہے دفتر خارجہ پاکستان کا ایران امریکا کشیدگی پر اظہارِ تشویش مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد حل قرار

اسلام آباد (پی پی اے)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی سرپرستی کر رہا ہے جبکہ عالمی برادری پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھارتی کوششوں کا نوٹس لے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نزدیک تمام تنازعات کا پائیدار حل مذاکرات اور سفارت کاری میں مضمر ہے جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی روکنے کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی لانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور آبنائے ہرمز کی غیر معمولی صورتحال پورے خطے کو متاثر کر رہی ہے امید ہے کہ تمام فریق تنازعات کے پرامن حل کے عزم پر قائم رہیں گے کیونکہ جنگ یا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں عالمی برادری کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر اور ایرانی صدر سے الگ الگ رابطوں میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ اور کشیدگی سے گریز پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ سے رابطے کیے، جن میں علاقائی صورتحال اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا طاہر اندرابی نے بتایا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور منعقد ہوا جس میں تجارت سرمایہ کاری زراعت آئی ٹی تعلیم ثقافت افرادی قوت اور قابلِ تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کے نویں اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور حریت رہنماؤں کو بلاجواز نظربند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے حریت قیادت کے خلاف بھارتی چارج شیٹس کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کے خلاف قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمات فوری واپس لیے جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور پاکستان میں مداخلت اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا

Comments (0)
Add Comment