علماء و مشائخ کا امن قومی یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ملک بھر کے جید علماء و مشائخ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں امن مذہبی ہم آہنگی سماجی استحکام قومی سلامتی اور آئین کی بالادستی کے لیے ریاست کے مثبت اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا اجلاس میں مولانا ذوالفقار مولانا عبدالقادر سکندری مولانا ایوب انصاری مولانا اقبال عباسی مولانا ڈاکٹر منیر احمد مولانا ڈاکٹر محمد سلیم سعیدی مولانا سید جہانگیر شاہ سعیدی مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن مولانا ابو بکر صدیق مولانا ڈاکٹر حفیظ الرحمن علامہ سجاد نقوی علامہ اختر عباس مولانا وقاص مجید مولانا مجیب الرحمٰن مولانا انیس الرحمن، قاری محمد صدیق اور مولانا حسن فاروق سمیت مختلف مکاتب فکر کے ممتاز علماء و مشائخ نے شرکت کی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ علماء و مشائخ حکومت پاکستان کے ہر مثبت اقدام میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ شرکاء نے افواج پاکستان قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی امن.استحکام اور قومی وحدت کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئین کی بالادستی ریاستی اداروں کے استحکام اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا علماء و مشائخ نے دہشت گردی انتہاپسندی فرقہ واریت تشدد اور ہر قسم کی تخریبی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام امن اعتدال.رواداری بھائی چارے اور انسانی جان کے احترام کا دین ہے جبکہ ریاست معاشرے اور عوام کے امن کو نقصان پہنچانے والا ہر عمل قابل مذمت ہے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل کی گئی کہ وہ قومی یکجہتی مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خطبات جمعہ دینی اجتماعات دروس اور مذہبی فورمز کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا اعلامیے میں نوجوان نسل کو شدت پسندانہ نظریات نفرت انگیز مواد اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے محفوظ رکھنے کے لیے علماء، دینی اداروں سماجی تنظیموں اور ریاستی اداروں کے درمیان مشترکہ علمی دینی اور سماجی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment