ملک بھر میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیش گوئیملک بھر میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد (پی پی اے) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی گرج چمک اور بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے محکمہ کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ پیر کے روز مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی بالائی علاقوں میں پہنچے گا کشمیر گلگت بلتستان خیبرپختونخوا اسلام آباد راولپنڈی مری لاہور اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے محکمہ موسمیات نے 20 سے 25 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا مری گلگت اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے سے بھی خبردار کیا ہے

Comments (0)
Add Comment