سوات: کالام میں گلیشیئر ٹوٹنے سے 7 افراد ذد میں آ گئے، 1 شخص لاپتہ

سوات(پی پی اے) ذرائع کے مطابق کالام کے علاقے مٹلتان میں گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق 7 افراد گلیشیئر کی زد میں آ گئے جن میں سے 3 زخمی ہوئے اور 1 شخص لاپتہ ہے۔ زد میں آنے والے 3 افراد محفوظ رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

Comments (0)
Add Comment