اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میں امن و امان سکیورٹی انسدادِ جرائم اور ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز اے آئی جیز ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی امن و امان کی مجموعی صورتحال سکیورٹی انتظامات جرائم کی روک تھام، زیرِ تفتیش مقدمات اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں ٹریفک کی روانی، پٹرولنگ،m شہریوں کی شکایات کے ازالے اور دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے منشیات فروشوں قبضہ مافیا اشتہاری ملزمان اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی مزید مؤثر بنانے جبکہ زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ اور مقررہ مدت میں یکسو کرنے پر زور دیا انہوں نے اہم سرکاری و نجی تنصیبات، سفارتی مراکز عبادت گاہوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے لین ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹریفک مینجمنٹ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے جبکہ شہریوں سے خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ آئی جی نے واضح کیا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت یا کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی