اسلام آباد (پی پی اے) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فعال سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے. اسلام آباد میں کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک کے تعلقات کا قیمتی اثاثہ ہے اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر سرکاری دورے پر پاکستان آنے والی کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور کینیڈا کو زراعت صنعت تجارت اور دیگر شعبوں میں مشترکہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہییں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کی